بنگلورو،16؍دسمبر(ایس او نیوز) ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملاز مین کے مسائل کو حل کر نے کے مقصد سے کمیٹی تشکیل دینے کا جو اعلان حکومت نے کیا تھا اس پو فوری عمل کر تے ہو ئے حکومت کو تجویز روانہ کر نے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کے مینیجنگ ڈدائرکٹر شیو یو گی کلا ساد کو کمیٹی کا صدر بنا یا گیا ہے۔ان کے علاوہ دیگر تینوں ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کے مینیجنگ ڈاٹرکٹرس،کے ایس آر ٹی سی کے اعلیٰ افسران اور کے ایس آر ٹی سی شعبہء ما حو لیات کے ڈائر کٹر کمیٹی کے رکن ہو ں گے۔مذکورہ کمیٹی ٹرانسپورٹ ملاز مین کے مسائل ان کے لئے ہیلتھ انشورنس اور کارپوریشنوں کے انٹر نل تبا دلوں کو لے کر منا سب پا لیسی مرتب کرے گی۔ڈویژن اورڈپووں کے سطح پر ملاز مین کے ساتھ ہو نے والی زیا دتیوں اور ظلم کے خا تمہ،بہتر انتظا میہ فراہم کر نے کے مقصدکمیٹی سروے کر کے ایک مکمل رپورٹ حکومت کے حوالے کرے گی۔